رحیم یار خان،خونخوارکتوں نے 3 کمسن بچوں کو چبا ڈالا،ماں شدید زخمی،حالت تشویشناک،جاں بحق بچوں میں2 سالہ عبید اللہ،4 سالہ عبد اللہ اور8 سالہ بلال شامل،وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب

منگل 2 جون 2015 09:07

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)رحیم یار خان میں خونخوار کتوں نے زمیندار کے 3 بچوں پر حملہ کر کے مار دیا جبکہ بچوں کی ماں شدید زخمی ہوگئیں، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز رحیم یار خان کے علاقے چک 80 میں آوارہ کتوں نے مقامی زمیندار کی بیوی اور تین بچوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 بچے 2 سالہ عبید اللہ،4 سالہ عبد اللہ اور8 سالہ بلال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں کی ماں شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے ،متاثرہ زمیندار نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بیوی اور تین بچے کھیتوں میں بانے لگانے کے لئے گھرسے نکلے ہی تھے کہ خونخوار کتوں نے ان پر حملہ کر دیا ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور متاثرہ خاتون کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :