مودی کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہیں گے ، اسرائیل، مودی کا دورہ اسرائیل کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا ،اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھارت اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے لیے ’قدرتی عنصر‘ ہیں، اسرائیلی سفیر

منگل 2 جون 2015 09:09

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کے مجوزہ دورے کے اعلان کا گرم جوشی سے خیرمقدم کرینگے ۔ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہء اسرائیل ہوگا۔ اس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو ’مضبوط تر‘ بنانا بتایا گیا ہے۔سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد موشے ڑالون اسرائیل کے وہ پہلے وزیر دفاع تھے، جنہوں نے حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا تھاگزشتہ روز بھارت کی خاتون وزیر خارجہ سْشما سوراج نے کہا تھا بھارتی قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

آج بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر ڈینئل کارمن نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھارت اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے لیے ’قدرتی عنصر‘ ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اسرائیلی سفیر نے یہ نہیں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کا یہ دورہ کب ہوگا ؟ ان کا کہنا تھا کہ حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران پہلے بھارتی وزیر خارجہ اسرائیل جائیں گی اور اس کے بعد بھارتی وزیراعظم یہودی ملک کا دورہ کریں گے۔

اسرائیلی سفارت کار کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیلی کے مابین اس طرح کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔اتوار کے روز سْشما سوراج کا کہنا تھاکہ وہ رواں برس ہی اسرائیل، فلسطین اور اردن کا دورہ کریں گی لیکن جہاں تک وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا تعلق ہے، اس بارے وہ حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتیں، ”مذاکرات کے بعد ہی کسی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔“

متعلقہ عنوان :