آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کی نویں پوزیشن برقرار،بیٹنگ میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں، باؤلرز میں سعید اجمل دوسرے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ،ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ، آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ،ون ڈے میں ورلڈکپ فاتح آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ، دوسرا نمبر بھارت کا ، ٹی 20کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ، ایرون فنچ کا دوسرا نمبر ، ٹیسٹ میں کمارا سنگاکارا پہلے ،اے بی ڈویلیئرز دوسرے ، ہاشم آملہ تیسرے ،پاکستان کے یونس خان آٹھویں نمبر پر ، ون ڈے میں اے بی ڈویلیئرز پہلے نمبر پر ، باؤلنگ میں مچل سٹارک پہلے ، سعید اجمل ساتویں نمبر پر موجود ، آل راؤنڈر میں دلشان نمبر لے گئے

منگل 2 جون 2015 08:48

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے تاہم ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی بھی شاہین جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ باؤلنگ کے شعبے میں سعید اجمل بھی دوسرے سے ساتویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 29 مئی کو جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں ورلڈکپ فاتح آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ دوسرا نمبر بھارت کا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ رینکنگ کی طرح ون ڈے رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ چوتھے، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں بنگلہ دیش آٹھویں اور پاکستان نویں نمبر پر برقرار ہے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔ اس فہرست میں سری لنکا پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور ویسٹ انڈیز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی کی جانب سے پلیئرز کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے تحت ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پہلے نمبر پر کمار سنگاکارا، دوسرے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز، ہاشم آملہ تیسرے، سٹیو سمتھ چوتھے، جو روٹ پانچویں، کین ولیم سن چھٹے، اینجلو میتھیوز ساتویں اور پاکستان کے یونس خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل کے ٹاپ ٹین بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلے، کمار سنگاکارا دوسرے، ہاشم آملہ تیسرے،ویرات کوہلی چوتھے، دلشان پانچویں، شیکھر دھون چھٹے اور کین ولیم سن ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ اس فہرست میں حارث سہیل 17 درجے ترقی کے ساتھ 57 ویں پوزیشن، اظہر علی 56 ویں اور محمد حفیظ 2 درجے ترقی کے بعد 32 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈوپلیسس چوتھے، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکالم پانچویں، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل چھٹے، سری لنکا کے پریرا ساتویں اور بھارت کے سریش رائنا آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ ٹین باؤلرز کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس کے تحت ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سعید اجمل 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں ڈیل سٹین پہلے، اینڈرسن دوسرے، ہیرس تیسرے، بولٹ چوتھے، ہیراتھ پانچویں، جانسن چھٹے، فلینڈر ساتویں اور براڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنل کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں مچل سٹارک کا پہلا نمبر، عمران طاہر دوسرے، ڈیل سٹین تیسرے، سنیل نارائن چوتھے، بولٹ پانچویں، مچل جانسن چھٹے اور پاکستان کے سعید اجمل ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ ٹینباؤلرز میں بھی پاکستان کا کوئی باؤلرز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سیمیول بدری پہلے، سنیل نارائن دوسرے، سنانیاکے تیسرے، ایشون چوتھے، عمران طاہر پانچویں، ملنگا چھٹے، شکیب الحسن ساتویں اور مچل سٹارک آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔