الیکشن کمیشن سندھ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مانگے گئے5حلقوں کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام

منگل 2 جون 2015 09:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن سندھ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مانگے گئے5حلقوں کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن نے کراچی کے 5 حلقوں این اے243 ، این اے244، این اے245 ، این اے246 اور این اے247 کا انتخابی ریکارڈ مانگا تھا ، جسے فراہم کرنے میں الیکشن کمیشن سندھ ناکام ہو گیا۔ ان حلقوں پرسیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔پیر کو الیکشن کمیشن اورعدالتی عملہ نارتھ ناظم آبادکے کمپری ہنسیواسکول پہنچا اور وہاں رکھے ریکارڈ کی چھانی بین شروع کر دی ہے، لیکن ابھی تک اسے فارم چودہ اور فارم پندرہ حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔