سانحہ مستونگ ،حکومت بلوچستان کا کوئٹہ ‘کراچی اور تفتان روٹ پر بسوں کو سیکورٹی دینے کا فیصلہ

منگل 2 جون 2015 09:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء) سانحہ مستونگ کے بعد حکومت بلوچستان نے کوئٹہ ‘کراچی اور تفتان روٹ پر بسوں کو سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے سرکاری حکام کے مطابق مسافربسوں کو کانوائے کی شکل میں منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا جبکہ کانوائے میں کم از کم 15 مسافر بسیں شامل ہونگی حکام کے مطابق سیکورٹی پلان پر ٹرانسپورٹرز کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے