آئی سی سی قوانین میں تبدیلی ،نجم سیٹھی رضاکارانہ طور پر صدا ر ت کیلئے نامزدگی واپس لے لی ، آئی سی سی صدر اور تمام ممبران کو ان کو کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر کو صدر کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کرتا ہوں ، نجم سیٹھی

منگل 2 جون 2015 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی کا صدر منتخب کرنے کیلئے آئندہ سال سے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے جس کی وجہ سے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے رضاکارانہ طور پر اپنا نام آئی سی سی کے صدر کیلئے نامزدگی سے واپس لیے لیاہے اورکہا کہ ان کی جگہ پاکستان سے کسی قابل سابق ٹیسٹ کرکٹر کا نام آئی سی سی کے صدر کیلئے بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال سے آئی سی سی نے صدر منتخب کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم کردی ہے جس کے مطابق صرف کوئی سابق ٹیسٹ کرکٹر ہی آئی سی سی کا صدر منتخب ہو سکے گا۔نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے صدر اور تمام ممبران کو ان کو آئی سی سی کے صدر کیلئے نامزد کرنے پر بہت زیادہ شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے رضاکارانہ طور پ آئندہ سال سے لاگو ہونے والے قانون تحت پاکستان سے اسی سال کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر کو آئی سی سی کے صدر کیلئے نامزد کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :