بھارت :گائے ذبح کرنے کی افواہ پر شہر میں حالات کشیدہ ، 30 افراد گرفتار، سوشل میڈیا پر گائے ذبح کرنے کی تصاویر شائع ہونے کے بعد فساد شروع ہوا ، میونسپل اتھارٹی مردہ جانوروں کو اکٹھا کر رہی تھی :انتظامیہ

منگل 2 جون 2015 09:13

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء ) بھارتی شہر ناگور میں گائے ذبیح کرنے کی افواہ پھیلنے پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے فساد پھیلانے کے الزام میں 30 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ریاست راجھستان کے شہر ناگور میں 2 سو گائے کو ذبح کرنے کی افواہیں پھیلنے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھارتی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے ذبیح کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں میونسپل اتھارٹی والے مردہ جانوروں کو اکٹھا کر رہے تھے لیکن بعض شرپسند عناصر نے ان مناظر کی تصاویر بنا لیں اور اس کام کو کوئی اور رنگ دے کر فساد برپا کرنے کی کوشش کی ۔

متعلقہ عنوان :