فرنچ اوپن،لوسی سفاروا کے ہاتھوں ماریہ شرپوا کو شکست، شرپوا چوتھے راؤنڈ میں ہی سات چھ اور چھ چار سے ہار گئی

منگل 2 جون 2015 08:51

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)فرنچ اوپن میں دفاعی چیمپئن روس کی ماریہ شرپوا کو شکست دے دی۔ جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا نے شرواپوا کو چوتھے راؤنڈ میں ہرا دیا۔لوسی سفاروا کی جیت کا اسکور سات چھ اور چھ چار رہا۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں دفاعی چیمپئن روس کی ماریہ شراپوا چوتھے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا کے مدمقابل ہیں۔ رولینڈ گیروز میں جاری ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں شرپوا کو پہلے سیٹ میں ٹائی بریکر پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی لوسی سفاروا کو برتری حاصل ہے۔