بہاولپور، یوٹیلیٹی اسٹور کے وےئر ہاؤ س میں ہزاروں کلو گرام ایکسپائر گھی کی موجود گی کا انکشاف،ایکسپائر گھی کو ماہ رمضان میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں فروخت کیا جانا تھا، انچارج نے بھانڈہ پھوڑ دیا

اتوار 7 جون 2015 08:42

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) حکومت کی جانب سے قائم کردہ یوٹیلیٹی اسٹور کے وےئر ہاؤ س میں ہزاروں کلو گرام ایکسپائر گھی موجود ہونے کا انکشاف ۔ایکسپائر گھی کو ماہ رمضان میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں فروخت کیا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ وےئر ہاؤس گھی اسٹور کے انچارج نے میڈیا کے سامنے پریشانی کے عالم میں وےئر ہاؤس انتطامیہ کا یہ کہہ کر بھانڈہ پھوڑ ڈالا کہ وےئر ہاؤس زیادہ سے 2 ہزار کلو گرام ایکسپائر گھی موجود ہے ۔

جبکہ کوریج کرنے پر وےئر ہاؤس کی انتظامیہ میڈیا پر سیخ پا ہوگئی ذرائع سے اطلاع ملنے پرمیڈیاکی ٹیم نے حکومت کی جانب سے قائم کردہ یوٹیلیٹی اسٹور کے وےئر ہاؤ کا وزٹ کیا وےئر ہاؤس میں پزا ہزا روں کلو گرا م ایکسپائر گھی موجود تھا ۔ جبکہ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس تمام ایکسپائر گھی ماہ رمضا ن میں لگائے جانے رمضان بازاروں میں میں فروخت کیا جانا تھا