فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج سرینا ولیمز نے اپنے سر سجا لیا، طبیعت ناساز ہونے کے باوجود امریکی ٹینس سٹار نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا کو6-3 ،7-6 ، 6-2 ، سے مات دے دی ، مردوں کا فائنل آج سربیا کے نواک جاکووچ اور سٹین وارونکا کے درمیان ہوگا

اتوار 7 جون 2015 08:36

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ امریکی اسٹار پلیئرز نے کیرئیر کی بیسویں گرینڈ سلیم ٹرافی اپنے نام کر لی، مردوں کا فائنل آج سربیا کے نواک جاکووچ اور سٹین وارونکا کے درمیان ہوگا ۔ ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا آمنے سامنے ہوئیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزنے طبیعت ناساز ہونے کے باوجود ہار نہ مانی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے چاہنے والوں سے کو خوب دادوصول کی۔ سرینا ولیمز نے حریف کھلاڑی لوسی سفاروا کو6-3 ،7-6 ، 6-2 ، سے مات دے کر فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے سرینا ولیمز 2013 اور 2002 میں بھی فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اس فتح کے بعد عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کیرئیر میں کے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 20 کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :