ترکی :اپوزیشن کی انتخابی ریلی میں دھماکے ، دو افراد ہلاک،دھماکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی میں ہوا ، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال ، 100 افراد زخمی

اتوار 7 جون 2015 09:32

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) ترکی میں اپوزیشن جماعت کی انتخابی ریلی میں دو دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترکی کے شہر دیاباقر میں دو دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ، دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ، کرد حمایت یافتہ جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ دھماکوں کے بعد ریلی کے شرکا نیاحتجاج کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صلاح الدین دیمر تاش نے عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ ترکی میں عام انتخابات آ ج اتوار کو منعقد کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :