مغربی دنیا روس سے خوفزدہ نہ ہو، پوٹن،ماسکو حکومت یوکرائن سے متعلق امن معاہدے کی حمایت کرتی ہے،روسی صدر ،’دنیا بہت زیادہ بدل چکی ہے اور آج کے لوگ اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ بہت بڑے پیمانے پر کوئی عسکری تنازعہ جنم لے سکتا ہے، انٹرویو

اتوار 7 جون 2015 09:24

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس مغربی دنیا کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ مشرقی یوکرائن میں تازہ تشدد کے بعد انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ماسکو حکومت یوکرائن سے متعلق امن معاہدے کی حمایت کرتی ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا، ”میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ روس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

“ اپنے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ تنازعے کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔صدر پوٹن نے کہا، ”دنیا بہت زیادہ بدل چکی ہے اور آج کے لوگ اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ بہت بڑے پیمانے پر کوئی عسکری تنازعہ جنم لے سکتا ہے۔“روسی صدر نے مزید کہا، ”میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے پاس (جنگ کے علاوہ) کرنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔

(جاری ہے)

صرف کوئی بیمار ذہنیت کا حامل شخص اپنے خوابوں میں ہی یہ تصور کر سکتا ہے کہ روس اچانک نیٹو پر حملہ کر دے گا۔“انہوں نے ماسکو کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے البتہ کہا کہ روس بیرونی خطرات سے نمٹنے کی کوشش میں ہے۔ پوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو رکن ممالک کا فوجی بجٹ روس کے دفاعی بجٹ سے دس گنا زیادہ ہے جبکہ اس مد میں دنیا میں سب سے زیادہ رقوم خرچ کرنے والا ملک امریکا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ روس کی طرف سے گزشتہ برس کریمیا کو اپنا حصہ بنا لینے کے بعد سے ہی بالٹک اور شمالی یورپ کے ممالک کہہ رہے ہیں کہ ان کے سرحدی علاقوں میں روسی فوج کی تعیناتی غیر معمولی ہو چکی ہے۔ امریکا میں پینٹاگون کے حکام نے ابھی جمعہ پانچ جون کے روز ہی کہا تھا کہ ممکنہ خطرات کے تناظر میں یورپ میں سکیورٹی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :