لاہور، نوعمر بچیوں کواغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکرقتل کرنیوالا ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے 2روز قبل کاہنہ کے علاقے سے اغواء ہونیوالی 10سالہ ثناء رفاقت بازیاب

اتوار 7 جون 2015 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں نوعمر بچیوں کواغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم گزشتہ روز شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد سے پکڑا گیا۔ پولیس نے دو روز قبل کاہنہ سے اغواء ہونیوالی بچی کو بھی بازیاب کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ بات ایس ایچ او شاہدرہ رانا ارحم نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہارون نامی ملزم نے چند روز قبل لوئر مال کے علاقے سے ایک بچی کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اس کے بعد بچی کو قتل کردیا جسکا مقدمہ تھانہ لوئر مال میں درج ہے۔ ملزم نے2روز قبل کاہنہ کے علاقے سے 10سالہ ثناء رفاقت کو اغواء کرنے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر ملزم ہارون کو شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد سے گرفتار کرکے کاہنہ سے اغوا ہونیوالی بچی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہاہے اس کے بعد مزید حقائق سامنے آئینگے۔

متعلقہ عنوان :