ھنگو کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی اور اے این پی کا سیاسی اتحاد ،سیاسی اتحاد سماجی ترقی کی راہیں متعین کرے گا،آزاد ممبران سے رابطے تیز ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی حکومتیں دونوں جماعتیں مل کر بنائیں گئیں،مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 7 جون 2015 09:13

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء ) سینیٹر اورنگزیب اورکزئی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے خیال زمان کے درمیان کامیاب مذاکرات، ھنگو کی ترقی کے لیے پی ٹی ائی نے عوامی نیشل پارٹی سے سیاسی اتحاد کرلیا، سیاسی اتحاد سماجی ترقی کی راہیں متعین کرے گا،آزاد ممبران سے رابطے تیز کر دیے ہیں،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی حکومتیں دونوں جماعتیں مل کر بنائیں گئیں،ھنگو کی ترقی،امن اور سماجی خوشحالی دونوں جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈہ ہے،عبدالشاہد اورکزئی اور نورآواز ایڈوکیٹ کا عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی ائی کے ممبران اور عہدیداران کے مشرکہ اجلاس کے بعد میڈیا کانفرنس سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق ھنگو میں عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد ھنگو کی سیاست میں ہلچل آ گئی۔

(جاری ہے)

آزاد ممبران کی اہمیت بڑھ گئی اور ان کے نخرے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ہفتہ کے روز ہونے والے مزاکرات میں سینٹر اورنگزیب خان اورکزئی اور ایم این اے خیال زمان اورکزئی بھی شریک ہوئے۔اے این پی کی طرف سے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عبدالشاہد اورکزئی،پی ٹی ائی کی طرف سے ممبران ڈسٹرکٹ کونسل نور آواز ایڈوکیٹ،صادق الرحمان،فرمان بنگش،سمیت پی ٹی ائی کے صوبائی سکریٹری انفارمیشن ظہور شاکر شریک ہوئے۔

ان مزاکرات میں اصولی فیصلہ ہوا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی حکومتیں دونوں جماعتیں آزاد ممبران کو ساتھ ملا کر بنائیں گئیں۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالشاہد اورکزئی اور نور آواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ ھنگو کی ترقی ،پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں جماعتوں کے دمیان اصولی اتحاد ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ھنگو کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے اور جن مسائل نے اس ضلع کو پسماندہ رکھا اور ان کا مستقل بنیادوں پر حل نکالیں گئے انہوں نے کہا کہ ہر حال میں ھنگو اور ھنگو کے عوام کا مفاد مقدم ہے ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاست میں برداشت اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کلیدی مقام رکھتے ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی ائی کے رہنماؤں نے کہا کہ ھنگو کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جو فیصلہ دیا ہم اس کا احترام کرتے ہیں اور جمہوری انداز میں ھنگو کے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گئے۔

عبدالشاہد اورکزئی اور نور آوازایدوکیٹ نے کہا کہ آزاد ممبران سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور ہم ضلع ھنگو اور تحصیل کونسلوں میں اکثریت حاصل کر لیں گئے ۔جس کے بعد باقاعدہ حکومت سازی کا عمل شروع کیاجائے گا۔