بلوچستان ،مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ ،مذکورہ موٹرسائیکلیں ،گاڑیاں برآمد

اتوار 7 جون 2015 08:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی دہشت گردوں کے تین کیمپ تباہ جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک اسلحہ مذکورہ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں برآمد کر لیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے جوہان میں فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 8 ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو 3 کیمپ تباہ کر دیئے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے اور دہشت گردوں کے قبضہ سے 3 گاڑیاں 7 موٹرسائیکلیں اور بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔