سیاسی جماعتوں سے کہا لکھ کردیں دوبارہ انتخابات کیلئے تیارہیں ، عمران خان،تاہم چیلنج کرتاہوں کہ یہ لوگ ایسانہیں کریں گے ،خیبرپختونخواہ میں پولیس کوٹھیک کرکے 70فیصدجرائم ختم کئے ،تحریک انصاف ہرجگہ موجودہے ،پیپلزپارٹی سندھ ،ن لیگ پنجاب تک محدودہوگئیں ،گلگت سے کراچی تک ایک پاکستان بنائیں گے اورفرقہ واریت کاخاتمہ کریں گے اسلام آبادکے میٹروبس منصوبے پر60ارب روپے خرچ کردیئے گئے ،تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے، منڈی بہاؤالدین میں جلسہ سے خطاب، پریس کانفرنس
اتوار 7 جون 2015 09:34
منڈی بہاوٴالدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بارپھرسیاسی جماعتوں سے کہاکہ وہ لکھ کردیں دوبارہ انتخابات کیلئے تیارہیں ،تاہم چیلنج کرتاہوں کہ یہ لوگ ایسانہیں کریں گے ،خیبرپختونخواہ میں پولیس کوٹھیک کرکے 70فیصدجرائم ختم کئے ،تحریک انصاف ہرجگہ موجودہے ،پیپلزپارٹی سندھ ،ن لیگ پنجاب تک محدودہوگئیں ،گلگت سے کراچی تک ایک پاکستان بنائیں گے اورفرقہ واریت کاخاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آبادکے میٹروبس منصوبے پر60ارب روپے خرچ کردیئے گئے ،تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے ،اڑھائی کروڑپاکستانی بچے سکولوں سے باہرہیں ،ن لیگ نے پیسہ میٹروپرخرچ کردیاہے ،مغرب میں حکومتیں تعلیم پرپیسہ زیادہ خرچ کرتی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں امن لائے گی،فرقہ واریت کوختم کریگی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرائے ،ن لیگ اورپی پی نے کبھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے ،طاقت نچلی سطح پرمنتقل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔
انہوں نے کہاکہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن میں 413ہزارلوگ منتخب ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ 26سال قبل عمران خان کرکٹ ٹیم کاکپتان تھامیں بھارتی کھلاڑی سرکانت کوآوٴٹ ہونے کے بعددوبارہ باری لینے کوکہااوراسے آوٴٹ کرکے میچ جیتا،میں آج خیبرپختونخواہ میں بھی الیکشن ہارنے والوں کوکہتاہوں کہ پھرسے میچ کھیل لو۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ پنجاب ،پیپلزپارٹی سندھ میں رہ گئی ہے ،ان جماعتوں نے اپنے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف جب کرکٹ کھیلتاتھاتوبھی اپنے ایمپائرکھڑے کرکے کھیلتاتھا،میاں صاحب کوچارحلقے کھولنے کاکہالیکن انہیں پتہ تھاکہ دال میں کالاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں دوبارہ انتخابات کیلئے تیارہوں ،ساری سیاسی جماعتیں لکھ کردیں لیکن چیلنج کرتاہوں کہ یہ ایسانہیں کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم آزادتب ہوں گے جب بلدیاتی انتخابات ہوں گے اوراقتدارنچلی سطح پرمنتقل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گیارہ کروڑپاکستانی غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہے ہیں ،حکمرانوں کاساراپیسہ ملک سے باہرپڑاہے ،ہم بیرون ملک سے پاکستانیوں کاپیسہ واپس لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے فرقہ واریت کاخاتمہ کریں گے اورگلگت سے کراچی تک ایک پاکستان بنائیں گے ،عمران خان نے کہاکہ پولیس جب عوامی نمائندوں کے ماتحت ہوگی توجرم نہیں ہوگا،پنجاب میں پولیس کوتباہ کردیاگیا،خیبرپختونخواہ کی پولیس غیرسیاسی ہے ،جوایک وزیرکوبھی گرفتارکرسکتی ہے قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2015-16ء پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بجٹ کے ذریعے ہمیشہ غریب کو مزید غریب کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے بجائے سیکرٹریز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ،حکومت سیلز ٹیکس17فیصد سے کم کرکے12فیصد پر لے آئے،گیس سس واپس لیا جائے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ ہونا چاہئے،خیبر پختونخواہ میں الیکشن کمیشن جس حلقے کو بھی کھولنا چاہے یا دوبارہ الیکشن کرائے ہم تیار ہیں،لگتا ہے اپوزیشن راہ فرار اختیار کرتے ہوئے احتجاج کا راستہ اختیار کرناچاہتی ہے ۔ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے کتنی دفعہ بجٹ پیش کئے اس کے باوجود بھی منی بجٹ آتا ہے،ن لیگ کے بجٹ سے صرف مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں سیلز ٹیکس بڑھا دیا جس پر عام آدمی پر فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریکوری میں حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں رہی،حکومت بجٹ کا ہدف پورا نہ کرسکی،حکومت نے گیس بجلی اور ٹیکس چوروں کو نہیں پکڑا،ڈیزل کی قیمت18روپے کم کرنی چاہئے،ڈیزل کی قیمت کم کرنے سے عام آدمی کی زندگی پر فرق پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بجٹ کے ذریعے ہمیسہ غریب عوام کا استحصال کرتی ہے،امیر طبقے کو سیلز ٹیکس سے فرق نہیں پڑتا غریب غریب سے غرب تر ہوتا ہے۔ڈیزل سستا ہوگا تو ہر چیز سستی ہوگی،عوام کو فائدہ پہنچانا ہے تو مہنگائی کم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے دبئی میں 430ارب روپے کی پراپرٹی خریدی ہے،پچھلے صرف تین ماہ میں 38ارب روپے کی پراپرٹی خریدی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی رپورٹ میں کہتی ہے کہ بے روزگاری کی شرح میں مزید 15لاکھ کا اضافہ ہوگیا،ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی مواقع کس طرح پیدا ہوں گے،سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات موجود نہیں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سیکرٹری سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ باقی ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15فیصد اضافہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ 18کروڑ میں سے آٹھ لاکھ صرف انکم ٹیکس دیتے ہیں،32لاکھ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس گاڑیاں ہیں اور ٹیکس ادا نہیں کرتے۔حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔عوام سے پیسہ اکٹھا کرنا پڑتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایف بی آر کو خودمختار اور غیر سیاسی ہونا چاہئے،اس کے بغیر ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی 32لاکھ افراد کی فہرست نادرا کے پاس موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک سے واپس نہیں لاسکی،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں خیبرپختونخوا کی صنعت کو دو سال کیلئے چھوٹ دینے کے کام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دو سال پہلے کردینا چاہئے تھا،کے پی کے کی 70فیصد صنعت دہشتگردی کی وجہ سے بند پڑی ہے،انہوں نے کہا سوات کالام کی سڑک تعمیر نہیں ہوئی،دو سال انتظار کے باوجود این ایچ اے اس کی تعمیر سے ٹال مٹول سے کام لیتا ہے اور ان کا پیسہ وہاں میٹروبس پر خرچ کیا جاتا ہے۔انہوں نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری اور دائرہ اختیار ہے کہ کمیشن جہاں بھی چاہئے اور جس حلقے کو بھی کھولنا چاہتی ہے ہم تیار ہیں۔ ہم نے پہلے ہی پیشکش کررکھی ہے لیکن اپوزیشن اس سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے احتجاج کا راستہ اختیار کرناچاہتی ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 7 جون 2015 کی مزید خبریں
-
فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج سرینا ولیمز نے اپنے سر سجا لیا، طبیعت ناساز ہونے کے باوجود امریکی ٹینس سٹار نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا کو6-3 ،7-6 ، 6-2 ، سے مات دے دی ، مردوں کا فائنل آج سربیا کے نواک ... مزید
-
سپنر رضا حسن نے دو سالہ پابندی کو چیلنج کر دیا،’یہ پابندی غیرقانونی ہے، مجھے اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، پی سی بی کو چاہیے کہ وہ میرا موقف سننے کے لیے ٹربیونل تشکیل دے، رضا حسن ، رضا سے قبل ٹیسٹ ... مزید
-
بلوچستان ،مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ ،مذکورہ موٹرسائیکلیں ،گاڑیاں برآمد
-
اہلسنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد رپورٹس،نہ تو ہم نے گرفتار کیا اور نہ ہی کسی کے حوالے کیا‘ سی پی او
-
وفاقی اداروں میں 50 ہزار ، ذیلی اداروں میں65 ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ میں انکشاف ،چیئرمین قائمہ کمیٹی و اراکین کا حیرت و تعجب کا اظہا ر ، وزیراعظم ... مزید
-
بہاولپور، یوٹیلیٹی اسٹور کے وےئر ہاؤ س میں ہزاروں کلو گرام ایکسپائر گھی کی موجود گی کا انکشاف،ایکسپائر گھی کو ماہ رمضان میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں فروخت کیا جانا تھا، انچارج نے بھانڈہ ... مزید
-
وزیراعظم کے روٹ پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک انسپکٹر کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا
-
وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم کے تحت ایک ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈ مختص ،دو کمروں پر مشتمل 415 مربع فٹ کے گھر تعمیر کرکے دس لاکھ کی آسان اقساط میں دیئے جائیں گے
-
حافظ آباد، چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم لاہور سے گرفتار،خاوند کی محبت میں اُس کی بیوی اپنے 8ماہ کے بچے کو بھی تھانے لے آئی ، حالت خراب ہونے پر پر اسرار طور پر دم توڑ گیا
-
لاہور، نوعمر بچیوں کواغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکرقتل کرنیوالا ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے 2روز قبل کاہنہ کے علاقے سے اغواء ہونیوالی 10سالہ ثناء رفاقت بازیاب
-
ھنگو کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی اور اے این پی کا سیاسی اتحاد ،سیاسی اتحاد سماجی ترقی کی راہیں متعین کرے گا،آزاد ممبران سے رابطے تیز ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی حکومتیں دونوں جماعتیں مل کر بنائیں گئیں،مشترکہ ... مزید
-
سیہون شریف ،لعل شہباز قلندر کے عرس میں شر یک 10 زائرین گرمی کی شدت اور نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق
-
حماس کو دہشت گرد قرار دینے کا مصری عدالتی فیصلہ منسوخ
-
افغان طالبان نے بدخشاں کے ضلع پر قبضہ کر لیا
-
مغربی دنیا روس سے خوفزدہ نہ ہو، پوٹن،ماسکو حکومت یوکرائن سے متعلق امن معاہدے کی حمایت کرتی ہے،روسی صدر ،’دنیا بہت زیادہ بدل چکی ہے اور آج کے لوگ اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ بہت بڑے پیمانے پر ... مزید
-
کلنٹن کی این جی او ایران کی مالی مددگار رہی ہے، واشنگٹن پوسٹ،کلنٹن فاؤنڈیشن نے بھاری امدادی رقوم کے حصول کے لیے سویڈن کی ان فرموں کے ساتھ تعاون کیا جو ایران میں مختلف شعبوں میں کام کرتی رہی ہیں،اخبار ... مزید
-
نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش ،سرحدی تنازعات کے تصفیے کے لیے زمینی لین دین کے تاریخی معاہدے پر دستخط ، معاہدہ 150 سے زیادہ بستیوں کے لین دین پر مبنی ہے
-
ترکی :اپوزیشن کی انتخابی ریلی میں دھماکے ، دو افراد ہلاک،دھماکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی میں ہوا ، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال ، 100 افراد زخمی
-
بجٹ امیروں نہیں غیریبوں کا ہے ، بجلی ،گھی ،چینی مہنگی نہیں کی، سستے موبائل فون پر ٹیکس کم مہنگے پر بڑھایا،اسحاق ڈار،گلگت بلتستان کیلئے گندم پر سبسڈی ختم نہیں کی،شہدا کی بیواؤں کے ذمہ واجب الادا ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ،10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
سیاسی جماعتوں سے کہا لکھ کردیں دوبارہ انتخابات کیلئے تیارہیں ، عمران خان،تاہم چیلنج کرتاہوں کہ یہ لوگ ایسانہیں کریں گے ،خیبرپختونخواہ میں پولیس کوٹھیک کرکے 70فیصدجرائم ختم کئے ،تحریک انصاف ہرجگہ ... مزید
-
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کے علمبرداروں اورعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی عالمی فورمزکے فعال اور موثر ہونے پر سوالیہ نشان ہے، چوہدری نثار علی خان
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
-
اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس،بے گھرقبائلیوں کوگندم کی فراہمی کیلئے 3ارب44کروڑروپے ادائیگی کی منظوری دیدی، پی ایس اوکوایل این جی ،پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنیکی اجازت سندھ اورپنجاب حکومت کو12لاکھ ... مزید
-
بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فضا ئی آپریشن پرغور شروع ، سول و عسکری قیادت نے بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کو منتقی انجام تک پہنچانے کااصولی فیصلہ کر لیا ،پاک فضا ئیہ کے لڑاکا طیارے فضا ئی ... مزید
-
سانحہ صفورا کے ملزمان نے سینتیس وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ڈی آئی جی ساؤتھ، سبین محمود اور ڈیبرا لوبو کے قتل، قیوم آباد میں خود کش حملہ، ڈالمیا میں نیوی اہلکار کی گاڑی میں بم کی تنصیب، ... مزید
-
نئے مالی سال کا بجٹ غریب دشمن، کسان دشمن اور سرکاری ملازمین دشمن ،مسترد کرتے ہیں،آصف زرداری ،بجٹ وسائل اور مواقع کی منصفانہ اور مساوی تقسیم کی جانب چھوٹا سا قدم اٹھانے میں بھی ناکام ہے، پاک چین راہداری ... مزید
-
ساہیوال میں قومی اہمیت کا حامل کول پاور پراجیکٹ 2017میں مکمل ہوگا ،مجموعی طو رپر 1320میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی،شہبازشریف،منصوبے پر تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے شفافیت کے ساتھ عملدرآمد ... مزید
-
پشاور، حکمران اتحاد میں دوریاں، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے نتائج رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئی
-
کوئٹہ جیل سے 93 افغان قیدی رہا ، پاک افغان بارڈر پر افغان حکام کے حوالے
-
اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کواتنے اختیارت د ینے سے وفاق کمزورہوگیا،پرویزمشرف ، پوری دنیامیں امت مسلمہ کوبہت سے مسائل درپیش ہیں ،برماکے مسلمانوں کاقتل عام کیاجارہاہے ،پوری دنیااقوام متحدہ سمیت ... مزید
-
بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا روینگیا کے مسلمانوں کیلئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان ،روینگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے ہماری ٹیمیں جلد پہنچ جائیں گی مسلمانوں کی امدادکیلئے مسلم ممالک کو آگے آنا ... مزید
-
”سرگودھا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام“،خود کش جیکٹ پھٹنے سے2 دہشت گرد ہلاک،2 راہگیر زخمی،مشکوک شخص گرفتار،حملہ آوروں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے،یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی،علاقے میں شدید خوف ... مزید
-
سپریم کورٹ،تحریک انصاف کے استعفوں کے خلاف دی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور،فریقین کواطلاعاتی نوٹس جاری
-
مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں تحریک طالبان کے پوسٹرز چسپاں،ٹیلیکام کمپنیوں،پٹرول پمپس،کیبل آپریٹرز اور شراب کی دکانوں پرحملوں کی دھمکی
-
سی پی پی اے کی نیپرا سے بجلی ایک روپیہ پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست، نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پر سماعت کل کریگا
-
کینیڈا:بم حملے کی منصوبہ بندی،پاکستانی شہری کی بیدخلی کاحکم،جہاں زیب ملک نے ٹورنٹو میں امریکی قونصلیٹ اور تجارتی عمارتوں پر بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ،کینیڈین امیگریشن بورڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.