سیہون شریف ،لعل شہباز قلندر کے عرس میں شر یک 10 زائرین گرمی کی شدت اور نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق

اتوار 7 جون 2015 09:16

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) سیہون شریف لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لئے آئی 50 سالہ خاتون سمیت 10 زائرین گرمی کی شدت اور نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ میتیں آبائی علاقوں میں بھجوا دی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے عرس کے سلسلے میں 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور عرس کے پہلے ہی روز گرمی اور لو لگنے سے 8 افراد جبکہ لعل باغ نہر میں ڈوبنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایدھی انچارج کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ہلاکتیں گرمی کی شدت اور نہر میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں تمام میتوں کو آبائی علاقوں میں بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :