جرمن حکومت نے الجزیرہ کے مقید صحافی کو رہا کر دیا

منگل 23 جون 2015 08:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)خلیجی ریاست قطر میں قاسم ٹیلی وڑن نیٹ ورک الجزیرہ کے اہم صحافی احمد منصور کو جرمن حکومت نے پیر کے روز رہا کر دیا ہے۔ جرمن حکام کی طرف سے احمد منصور کو ہفتہ 20 جون کے روز مصری حکومت کی درخواست پر برلن میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں برلن ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دوحہ جانے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ مصر نے منصور پر 'متعدد جرائم‘ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی وارنٹس جاری کر رکھے ہیں۔ الجزیرہ اور جرمن حکام نے احمد منصور کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :