یونان اور قرض دہندگان کے درمیان بات چیت میں پیش رفت

منگل 23 جون 2015 08:22

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے کہا ہے کہ یونان اور اسے قرض دینے والے اداروں کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اولانڈ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی معاہدہ ہر حال میں پیر کو برسلز میں منعقدہ یورپی سربراہی کانفرنس میں طے پا جانا چاہیے۔ اولانڈ نے کہا کہ جرمنی اور فرانس کی خواہش ہے کہ یونان یورو زون ہی میں رہے۔ واضح رہے کہ اگر یونان کے قرضوں کے بحران سے متعلق کوئی معاہدہ طے نہ پایا، تو رواں ماہ کے اختتام پر یونان کے دیوالیہ ہو سکتا ہے۔