عید تک اے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھیں بصورت دیگر ان بینکوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،اسٹیٹ بینک کی تمام بینکوں کو ہدایت

منگل 23 جون 2015 08:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ عید تک اپنے اے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھیں بصورت دیگر ان بینکوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بینک دولت پاکستان نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ صیام کے آغاز سے لے کر عید الفطر تک اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر اسٹاک رکھیں تاکہ عید الفطر تک صارفین کو رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، نیز تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اند ر درست کروا کر انہیں قابل استعمال حالت میں لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :