سکھر،خواتین اور بچے بجلی لو ڈ شیڈنگ کیخلاف ہا تھوں میں چوڑیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے ، عابد شیر علی بجلی نہیں فراہم کر سکتے تو چوڑیاں پہن کر بیٹھ جائیں ، خوا تین

منگل 23 جون 2015 08:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)سکھر میں خواتین اور بچے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے خلاف ہا تھوں میں چوڑیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے ، عابد شیر علی بجلی نہیں فراہم کر سکتے تو چوڑیاں پہن کر بیٹھ جائیں ، خوا تین تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے کر ی کو ارٹر کی مکین خواتین کی بڑی تعداد نے بچوں کے ہمراہ ہاتھوں میں چو ڑیاں لیے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے خلاف سکھر کی سڑکوں پر احتجاجی مظا ہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر خواتین نے ور بچوں نے ہا تھوں میں چو ڑیاں لہراتے ہو ئے کہا کہ اگر وزیر مملکت پا نی و بجلی عابد شیر علی بجلی فراہم نہیں کر سکتے تو یہ چوڑیاں پہن کر گھر بیٹھ جا ئیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے علا قے میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے سیپکو اہلکا ر کہتے ہیں کہ ٹرانسفار مر خراب ہے پیسے دو تو اس کو بنوا کر لگوائیں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے با عث انہیں سخت پریشانی کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے بچے گھروں میں بلک رہے ہیں ان کا بلکنا اب ہم سے دیکھا نہیں جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :