مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلے ، تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اڑھائی کروڑ روپے دئیے جائینگے‘لیگی ذرائع

منگل 23 جون 2015 08:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں ستمبر2015 میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو نوازنے کیلئے بعض فیصلے کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ن لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کروانے کے حوالے سے اڑھائی کروڑ روپے دئیے جائینگے۔ جس حلقہ میں گروپ بندی نظر آئی اسے اوپن حلقہ قراردے کر امیدواروں کو بغیر پارٹی ٹکٹ الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی اور جو امیدوار کامیاب ہوگا اسے ن لیگ میں شامل کرلیا جائیگا۔ اجلاس میں لیگی کارکنوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کی مد میں5لاکھ روپے سے کم کرکے ایک لاکھ روپے کرنیکا فیصلہ کیاگیا ہے۔