بھارت نے دورہ زمبابوے منسوخ کردیا ، کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں ، زمبابوے سے سیریز کیلئے تیار نہیں ،بھارتی کرکٹ بورڈ

منگل 23 جون 2015 08:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم زمبابوے سے بھی ڈر گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا دورہ زمبابوے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست نے بھارتی ٹیم کو دن میں تارے دکھا دیئے، پہلے دھونی نے کپتانی سے الگ ہونے کی پیشکش کی، اب ٹیم کی زمبابوے سے سیریز ہی منسوخ کر دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے زمبابوے کرکٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، اس وجہ سے وہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے تیار نہیں۔بورڈ کے مطابق کھلاڑی ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کی وجہ سے تھکن کا شکار ہوئے اور اسی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔

متعلقہ عنوان :