پنوعاقل ، زہریلی بھنڈی کی سبزی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد بیہوش

منگل 23 جون 2015 08:19

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)پنوعاقل کے کچے کے گدپور کے علائقے گاؤں عمر چاچڑ میں زہریلی بھنڈی کی سبزی کھانے کے باعث ایک بچے او ر تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد بیہوش ہوگئے جنہیں تعلقہ ہسپتال پنوعاقل لایا گیا۔

(جاری ہے)

جن میں بیہوش ہونے والوں میں تیس سالہ امینہ زوجہ رشید چاچڑ عزیماں بنت ہدایت اللہ ساٹھ سالہ حاجانی زوجہ ہدایت اللہ دس سالہ بچہ پرویز ، تیس سالہ قاسم علی ولد انور علی ، 45 سالہ فیض محمد ، 40 سالہ شرف الدین و دیگر شامل ہیں ، تعلقہ ہسپتال پنوعاقل میں طبی امداد ملنے کے بعد ان کی صحت بہتر بتائی جارہی ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق انہیں زہریلی بھنڈی کھانے سے گیسٹرو ہوگیا جبکہ رابطہ کرنے پر دیہاتی غلام حسین نے بتایہ کہ ہم سمجھتے ہیں ہماری برادری کے افراد نے بھنڈی کو کیڑہ مار سپرے ہونے کا اثر ختم ہونے کے قبل ہی کاٹ کر ان کا سالن بنایا گیا اور وہ کھانے سے ان کی ایسی حالت ہوئی ۔