زرداری کا فوج کیخلاف بیان ، کیس سپریم کورٹ تک لے جاؤنگا، الیاس گجر ،میرا کیس فرد واحد کا کیس نہیں ہے یہ کیس پاکستان کی اٹھارہ کڑوڑ عوام کا کیس ہے کیونکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، زرداری نے فوج کیخلاف اعلان جنگ کرکے پوری قوم اور پاک فوج کیخلاف اعلان بغاوت کیا ہے منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا

منگل 23 جون 2015 08:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری محمد الیاس گجر نے میڈیاں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آصف علی زرداری نے فوج کیخلاف جو زبان استعمال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نام لئے بغیر کھلے الفاظ میں کہا آپ نے تین سال کے لیے رہنا ہے اور ہم نے ہمیشہ رہنا ہے یہ تو دھمکی آرمی چیف کو ہی دی گئی ہے میں نے آرٹیکل سکس کا جو مقدمہ زرداری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیا تھا مسٹر جسٹس اعجازالحسن نے اس مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد آج ڈسپوز کردیا ہے میں اس فیصلے کیخلاف اپنے وکلاء سے مشاورت کرنے کے فورابعد ایک دو دن میں اس کو انٹرکورٹ اپیل دائر کررہا ہوں جس کی سماعت آئندہ چند روز میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈبل بینچ میں ہوگی مجھے امید ہے ڈبل بینچ میں سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ قانون اور آئین کے عین مطابق فیڈرل گورنمنٹ کو آصف زرداری کیخلاف مقدمہ چلانے کا حکم دے گی مگر عدالت عالیہ جو بھی فیصلہ کریگی قانون اور آئین کے مطابق ہی کریگی میں اس کیس کو سپریم کورٹ آف پاکستان تک لڑونگا میرا کیس فرد واحد کا کیس نہیں ہے یہ کیس پاکستان کی اٹھارہ کڑوڑ عوام کا کیس ہے کیونکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے زرداری نے فوج کیخلاف اعلان جنگ کرکے پوری قوم اور پاک فوج کیخلاف اعلان بغاوت کیا ہے آصف زرداری کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے بغیر میں چین سے نہیں بیٹھوں گا چاہیں مجھے سپریم کورٹ کے دروازے پر ہی کیوں نہ بار بار دستک دینی پڑے چوہدری محمد الیاس گجر نے مزید کہا آصف زرداری کی سندھ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام بجلی پانی کی وجہ سے گرمی میں ٹڑپ ٹڑپ کر اپنی جانیں دی رہی ہے زرداری عوام کی ان کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاک فوج کیخلاف بغاوت کرکے ملک کو انار کی کی طرف دھکیل رہا ہے پاک فوج اور ڈی جی رینجر نے آصف زرداری ٹولے کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کی تو آصف زرداری پاگل ہوگیا کیونکہ دوران جیل زرداری نے اپنی ضمانتیں کروانے کے لیے دماغی توازن درست ناہونے کا سرٹیفکیٹ بھی لیا ہوا ہے اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ جب آصف زرداری قانون کے شکنجے میں آتا ہے تو پاگل پن کے دوروں میں مبتلا ہوجاتا ہے اب اس کے پاگل پن کا علاج آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہی کریگا۔