آ ن لائن ایف آئی آر سسٹم رائج کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع،ایس ایس پی سے آئی جی آفس تک عمل براہ راست ہوجائے گا، کوئی بھی شخص گھر بیٹھے مطلوبہ ایف آئی آر حاصل کرسکے گا

منگل 23 جون 2015 08:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)محکمہ پولیس نے صوبہ بھر کے اہم تھانوں میں آ ن لائن” ایف آئی آر سسٹم“ رائج کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔جس سے شہریوں کے علاوہ پولیس کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

پولیس کے سینئر آفیسر کے مطابق ”آ ن لائن ایف آئی آر سسٹم “رائج ہونے سے کوئی بھی شخص گھر بیٹھے اپنی مطلوبہ ایف آئی آر وغیرہ حاصل کرسکے گاجبکہ یہ ایف آئی آر ایس ایس پی، ڈی آئی جی اور آئی جی آفس تک براہ راست ہوجائیگی ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ضمنی وغیرہ لکھنے میں بھی احتیاط برتی جائیگی اور میرٹ پر فیصلے ہونے کی توقع ہے۔