جنوبی کوریا ، بحریہ کا آفیسر خفیہ فوجی راز چین کو دینے کے الزام میں گرفتار

اتوار 5 جولائی 2015 10:24

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا میں بحریہ کے آفیسر کو خفیہ فوجی راز چین کو دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا‘ یہ بات وزارت دفاع کے ترجمان نے بتائی۔ایک لیفٹیننٹ کمانڈر جو کہ ڈیفنس سیکیورٹی کمانڈ سے وابستہ تھا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے چینی ایجنٹوں کو 2009ء سے 2012ء کے درمیان چین میں اپنی تعیناتی کے دوران خفیہ فوجی معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

اس پر یہ بھی الزام ہے کہ رقم کے بدلے اس نے فوجی مواد یونیورسٹی کے طلباء کو فراہم کیا۔جنوبی کوریا کے حکام کو شعبہ ہے کہ چین کا ایک طالب علم جاسوس تھا۔گزشتہ ماہ ڈیفنس سیکیورٹی کمانڈ سے وابستہ دو اہلکاروں کو 6 سال اور 4 سال سزائے قید سنائی گئی تھی ان پر بھی خفیہ فوجی معلومات چین کو فراہم کرنے کا الزام تھا۔اس طرح کے واقعات سے سیول کی ڈیفنس سیکیورٹی کمانڈ سوالیہ نشان بن گئی ہے جس کا کام فوج کے اندر ضوابط قائم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :