کوئٹہ،سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر ہلاک ،جوابی کارروائی میں فائرنگ سے ایک اہلکار بھی شہید

اتوار 5 جولائی 2015 09:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کر تبادلہ کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں فائرنگ سے ایک اہلکار بھی شہید ہوا ایف سی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے شادی کور میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جوابی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہوا اور ایف سی نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہلاک اور گرفتار ہونیوالے ملزمان سیکورٹی فورسز پر حملوں اور اغواء برائے تاوان کی ورداتوں میں ملوث تھے دریں اثناء بارکھان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر بجار خان کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور کارروائی کے دوران شرپسندوں کے 2 کیمپوں کو تباہ کر دیا گیا ۔