شام،مسجد میں بم دھما کہ، اہم القاعدہ رہنما سمیت گروپ کے 25 اراکین ہلاک

اتوار 5 جولائی 2015 10:24

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) شمالی شام میں ایک مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہم القاعدہ رہنما سمیت گروپ کے 25 اراکین ہلاک ہو گئے جب وہ مسجد میں عبادت میں مشغول تھے‘ یہ بات ایک مبصر گروپ نے بتائی۔شام کے حقوق انسانی کے مبصر گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

برطانوی بیسڈ مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ صوبہ ادلیب میں آریہا شہر میں ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا جس میں النصریٰ فرنٹ کے اہم رہنما سمیت 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی۔ شامی انقلابی گروپ کے سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ مسجد میں دھماکے کے وقت سینکڑوں شہری النصریٰ گروپ کے ساتھ افطاری کے لئے جمع تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔صوبہ ادلیب کا زیادہ تر حصہ باغیوں کے کنٹرول میں ہے جب سے اپوزیشن گروپوں کے اتحاد بشمول النصریٰ فرنٹ میں گزشتہ شدید لڑائی کے بعد سیکیورٹی فورسز سے ان علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا۔2011ء میں حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز کے بعد سے شام میں 2 لاکھ 30 ہزار افراد سے زائد ہلاک ہوئے ہیں جن میں عسکریت پسند اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :