گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی کوئی ابتدائی رپورٹ سامنے نہیں آئی،ترجمان وزارت ریلوے ، اب تک کی تحقیقات میں پل اور ٹریک میں کوئی نقص سامنے نہیں آیا، میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے

اتوار 5 جولائی 2015 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) وزارت ریلوے کے ترجمان نے کہا ہیکہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی کوئی ابتدائی رپورٹ سامنے نہیں آئی‘ میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ وزارت ریلوے کے ترجمان نے میڈیا میں چھپے والی اس خبر کی تشہیر کی تردید کی ہے جس میں گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں پل اور ٹریک کی خرابی کا ذکر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ٹرین حادثے کی کوئی ابتدائی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں پل اور ٹریک میں کوئی نقص سامنے نہیں آیا ہے وزارت ریلوے کے ترجمان نے گہا کہ میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ اخبارمیں چھپنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ چھپنے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

متعلقہ عنوان :