ایم کیو ایم یا خدمت خلق فاوٴنڈیشن کا کوئی کارکن جبراً عوام سے فطرانہ اور زکوة وصول نہیں کررہا، فاروق ستار ،ایم کیو ایم کی سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی ہے، پاکستان پروٹیکشن ایکٹ ملک دشمنوں کے خلاف بنایا گیا تھا لیکن بظاہر اسکا استعمال صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہو رہاہے جو ایم کیو ایم پر ظلم ، سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ برابر کے شریک ہیں،رکن رابطہ کمیٹی
اتوار 5 جولائی 2015 09:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم یا خدمت خلق فاوٴنڈیشن کا کوئی کارکن جبراً عوام سے فطرانہ اور زکوة وصول نہیں کررہاہے،ایم کیو ایم کی سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی ہے، پاکستان پروٹیکشن ایکٹ ملک دشمنوں کے خلاف بنایا گیا تھا لیکن بظاہر اسکا استعمال صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہو رہاہے جو ایم کیو ایم پر ظلم ہے جس میں سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس آخری امید عوام سے رجوع کرناہے ہم اس ظلم و ستم کے خلاف عوام سے رجوع کرکے جلد پر امن احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم اختر، کنور نوید جمیل ، عارف خان ایڈوکیٹ اور عظیم فاروقی انکے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو رینجرز اور پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتا ر کرکے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اب خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے رضاکاران کو بھی گرفتارکیا جارہاہے اور انکے ساتھ بھی غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہاہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں جو کچھ ہورہاہے وہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا تھا لیکن اس آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کی تنظیمی سرگرمیوں کو مفلوج کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ہزاروں فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہیں لیکن کسی پر زکوة ، فطرانہ اور عطیات جمع کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی سرگرمیوں پر پابندی ہے جو سراسر غیر آئینی و غیر قانونی عمل ہے،عوام کو کے کے ایف کو رضاکارانہ طور سے عطیات دینے سے روکا جارہاہے لہٰذا ہمیں بتایا جائے کہ فلاحی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنا کس آئین و قانون کے تحت جرم ہے؟،انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم کے غیر مطلوب کارکنان اور شعبہ خواتین کے ذریعے فطرانہ اور زکوة جمع کرنے کا عمل شروع کیا تھالیکن ہمارے کارکنان پر سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے،کارکنان کو گھروں سے گرفتار کیا جارہاہے اور چھاپے کے دوران کارکنان کے اہل خانہ اور خواتین کے ساتھ نازیبا اور تحقیرآمیز سلوک روا رکھا جارہاہے جبکہ کارکنان کو دوران حراست انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بھی بنایاجارہاہے جس پر سندھ حکومت کا رویہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات سے شہریوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے جو کراچی اور بالخصوص پاکستان کے استحکام کیلئے خطرناک عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ناظم آباد گلبہار سے ایم کیو ایم کے 18کارکنان کو افطاری کے بعد خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے اجلاس سے گرفتار کیا گیا جن میں سے 9کو رینجرز کی90روز کی تحویل میں دے دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں دہشت گردوں کی کمیں گاہیں سب کے سامنے ہیں لیکن کہیں کوئی چھاپہ نہیں مارا گیاجس سے واضح ہوگیاہے کہ کراچی آپریشن ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے خلاف ہے ۔انہوں نے صحافیوں کو گرفتاریوں اور چھاپوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سمیت مختلف دفاتر پر متعدد چھاپے مارے جاچکے ہیں،گزشتہ دنوں میں ہمارے 3سیکٹر انچارجز کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں نارتھ ناظم آباد کے محمد عمران، ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے زبیر اشرف اور رنچھوڑ لائن سیکٹر کے انچارج ارشد قریشی شامل ہیں،678کارکنان پابند سلاسل ہیں25کارکنان 90دن کیلئے رینجرزکی تحویل میں ہیں ، 134کارکنان وہمدردرینجرزوپولیس کی غیرقانونی تحویل میں ہیں جبکہ 20کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ہمارے 40کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکاہے ۔ اس قسم کے اقدام سے عوام میں منفی پیغام جارہاہے جس کے اچھے نتائج سامنے نہیں آئیں گے اور عوام معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے جس کی ذمہ داری الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پر نہیں ہوگی۔کنو نوید جمیل نے کہاکہ رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 70کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن کسی کو زبردستی فطرانہ اورزکوة جمع کرتے ہوئے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ گھروں اور مساجد سے گرفتارکیا گیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ پاکستان پروٹیکشن ایکٹ اور کراچی آپریشن کی شفافیت سے متعلق قومی سیاسی قیادت نے ضمانت دی تھی لیکن PPAکے تحت سب سے زیادہ ایم کیو ایم کے کارکنان رینجرز کی 90روزہ تحویل میں ہیں،اگر ہم برابر کے پاکستانی نہیں تو ہمیں ہماری حیثیت بتائی جائے،خد مت خلق فاوٴنڈیشن کی زکوة فطرانے کی رسیدوں کو ممنوعہ ہتھیار بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جارہاہے،اگر ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی سرگرمیوں پر حکمرانوں کو اعتراض ہے تو آئین میں ترمیم کرکے ہمیں واضح کردیں کہ ایم کیو ایم تیسرے درجے کی جماعت ہے لہٰذا اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ اور ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ ہمیں برابر کا پاکستانی سمجھتے ہوئے ایم کیو ایم کے ساتھ غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاریوں اور چھاپوں کو ختم کیا جائے اور اس دوران کارکنان کے اہل خانہ کے ساتھ نازیبہ سلوک کا نوٹس لیں اس قسم کے اقدامات کو روکا جائے اور ایم کیو ایم و خدمت خلق فاوٴنڈیشن پر عائد غیر آئینی پابندی فی الفور ختم کی جائے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 5 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم ، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ،کمیٹی ... مزید
-
یاسر شاہ نے 85سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ، آسٹریلیا کے لیگ اسپنر کلری گریمنٹ نے 1930ء میں دس ٹیسٹ میچوں میں 57وکٹیں حاصل کیں تھیں ، یاسر شاہ نے 59وکٹیں لے کر ریکارڈ بریک کیا
-
ورلڈہاکی لیگ کافائنل آج آسٹریلیااوربیلجئیم کے درمیان کھیلاجائیگا، گرین شرٹس ساتویں پوزیشن کیلئے آج فرانس سے ٹکرائے گی ، ٹورنامنٹ میں پولینڈنویں اورچین کادسواں نمبر پر رہاہے
-
گجرات فسادات اور کشمیر کے حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے اہم انکشافات ، گجرات فسادات پر واجپائی نے غلطی تسلیم کی تھی ، بھارت نے کشمیر میں حریت پسندوں کو خریدنے کیلئے پیسے کا بے دریغ ... مزید
-
آپریشن کے نتیجے میں اب تک 20000 دہشت گرد ہلاک و زخمی اور 2500گرفتار ہوئے، ترجمان وزارتِ داخلہ، آئی ای ڈی بم بنانے والے 400 گرفتار اور 100نیٹ ورکس کوتوڑا جا چکا ہے ۔اب تک ممنوعہ آرگنائزیشن کے 8111 کارکنوں کو ... مزید
-
الطاف حسین نے سندھ کے شہریوں پر رینجرز کے ظلم و ستم ڈھانے کے خلاف قائم علی شاہ کو فون ، قائم علی شاہ نے فون نہیں سنا، زرداری کو بھی فون کیا لیکن نہیں سنا، دونوں کا رویہ افسوسناک ہے، الطاف حسین
-
لوئر دیر:4000 میگاواٹ ٹوپن بجلی گھر کا سنگ بنیاد،4 سال میں منصوبہ مکمل ہوگا،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چھوٹے چھوٹے منصوبے لگا رہے ہیں،عمران خان،صوبے میں پولیس کو غیر سیاسی ، ہسپتالوں میں جدیدترین سہولتیں ... مزید
-
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ایک دن کا کام نہیں ، مختلف نکات پر عملدرآمد کرانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،پرویز رشید ،عمران خان بڑے لیڈر ہیں مشورہ نہیں دے سکتا ، خان صاحب سے درخواست ہے سازشی عناصر ... مزید
-
6 ماہ قبل کہہ دیا تھا دہشتگردوں کے حامی حکمران ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہونے دینگے‘ ڈاکٹر طاہر القادری،غیر ملکی فنڈز لینے والا سیاسی لیڈر ہو یا مذہبی پھانسی کی سزا ملنی چاہیے، کچھ کا پیسہ ہندی ... مزید
-
بلاول بھٹو کا آصف زرداری کو ٹیلیفون،پارٹی میں تبدیلیوں پر مشاورت کی ،سابق صدر کی بلاول کو پنجاب کا دورہ اور تمام عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنیکی ہدایت، اشرف سوہنا اور صمصام بخاری کے پارٹی چھوڑنے پر ... مزید
-
بھٹو کی پھانسی کے خلاف پیپلزپارٹی آج یوم سیاہ منا ئے گی ،جب تک کارکنان ساتھ ہیں پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو
-
کراچی،سندھ پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس،کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اینٹی موبائل کرائم سیل بنانے کا فیصلہ
-
کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوتی ہے،ریحام خان ،حکمران ائر کنڈیشنڈ د فاترسے باہر نکل آئے تو انہیں غریب عوام کا احساس ہوگا، بدقسمتی سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت ... مزید
-
امریکی سفیر سمیت دیگر سفارتکاروں کا پشاور کا دورہ ، آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ د ی گئی ،رچرڈ اولسن کا مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام ، امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ... مزید
-
عمران فاروق قتل ، منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ، پاکستانی وزارت داخلہ اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے درمیان اہم معلومات کاتبادلہ
-
نیپرا نے حکومتی دباوٴ پر درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے نرخوں میں اضافہ کر دیا،کول پاور پلانٹس سے ابھی تک پیداواری عمل شروع نہ ہونے کے باوجود ٹیرف میں ایک روپیہ بیس پیسے تک اضافہ
-
پاکستان اور امریکہ باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، نواز شریف، دونوں ممالک جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں شراکت داری اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، امریکی ... مزید
-
”را“ کے سابق سربراہ سے فنڈنگ کا الزام لگا کر ہمالیہ سے بڑا جھوٹ بولا،سید صلاح الدین ، بھارت مجاہدین کو خریدنے کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
میرا نکاح زرداری نہیں بھٹوازم سے ہے، پیپلز پارٹی عروج کی طرف جا رہی ہے، تنویرزمانی، آصف زرداری کسی کا فون نہ اٹھائیں تو مجھ سے فون پر رابطہ کرلیں ۔ ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن کامطالبہ سب سے پہلے پیپلزپارٹی ... مزید
-
توانائی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا‘ حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے‘ وزیراعظم ،زونر انرجی کمپنی کی نو سو میگاواٹ کے قائداعظم سولر پاور پراجیکٹ کو اپریل تک ... مزید
-
آصفہ بھٹو زرداری کا آزا د کشمیر کے نوجوان سے رشتہ طے پانے کا امکان ، صلاح مشورہ شروع
-
کوئٹہ،سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر ہلاک ،جوابی کارروائی میں فائرنگ سے ایک اہلکار بھی شہید
-
ایم کیو ایم یا خدمت خلق فاوٴنڈیشن کا کوئی کارکن جبراً عوام سے فطرانہ اور زکوة وصول نہیں کررہا، فاروق ستار ،ایم کیو ایم کی سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی ہے، پاکستان پروٹیکشن ... مزید
-
سحر و افطار میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کر رہے ‘ پورے ملک میں بجلی کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں‘ عابد شیر علی
-
فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا ،نتیجے کا تناسب 76.69رہا ، مجموعی طور پر طالبات بازی لے گئیں
-
وفاق خیبرپختونخوا کے آبی وسائل سے سستی بجلی پید اکرکے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے اور ملک کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچائے،پرویز خٹک، وفاقی حکومت چاہے تو پانی سے بجلی پیدا کرکے کرپشن کے راستے بھی ... مزید
-
لاہور پولیس کا رواں ہفتے میں تیسرا ”کارنامہ “ 8 سالہ بچے پر 20 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ درج کر دیا
-
گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی کوئی ابتدائی رپورٹ سامنے نہیں آئی،ترجمان وزارت ریلوے ، اب تک کی تحقیقات میں پل اور ٹریک میں کوئی نقص سامنے نہیں آیا، میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے
-
فیصل آباد ،سترہ فیصد سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی وصولی کیخلاف تاجر 7جولائی کو مکمل ہڑتال کا فیصلہ، یکم جولائی سے ہر کھاتہ دار جوپچاس ہزار روپے کی رقم نکلوا نے پر سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی گئی ہے، ہر ... مزید
-
فتح جنگ ،معمولی تنازعہ جنونی شخص کی کلاشنکوف سے وحشیانہ فائرنگ، بیوی ،بھاوج،چچا کو قتل ،بھتیجے اور کزن کوشدید زخمی کر دیا، خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی، 4لاشیں ایک ہی گھر سے اٌٹھنے پر ہر آنکھ ... مزید
-
کینیڈا،طیاروں میں دوبارہ ایندھن بھر نے والے عملے کی اچانک ہڑتال،ٹورنٹو ہوائی اڈے پر دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سینکڑوں ملتوی
-
شام،مسجد میں بم دھما کہ، اہم القاعدہ رہنما سمیت گروپ کے 25 اراکین ہلاک
-
جنوبی کوریا ، بحریہ کا آفیسر خفیہ فوجی راز چین کو دینے کے الزام میں گرفتار
-
تہران حکومت نے تعاون کیا، تو جوہری پروگرام پررپورٹ رواں برس کے آخر تک تیار ہو جائے گی،آئی اے ای اے
-
رمضان میں فائربندی پر غور کر رہے ہیں، یمنی حوثی باغی
-
نائجیریا میں بوکوحرام کے حملے، مزید 55 افراد ہلاک
-
افغانستان‘ پولیس کارروائی میں اہم طالبان کمانڈر مارا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.