نائجیریا میں بوکوحرام کے حملے، مزید 55 افراد ہلاک

اتوار 5 جولائی 2015 10:27

بوکو حرم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء)شمال مشرقی نائجیریا میں شہری دفاع کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا ہے کہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے حملوں میں کم از کم 55 افراد ہلاک جب کہ سو سے زائد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد پرہجوم مقامات پر خودکش بمبار لڑکیوں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تازہ ہلاکتیں زبارمری کے علاقے میں ہوئیں ہیں، جو بورنو ریاست کے درارالحکومت میدوگوری کے قریب واقع ہے۔ اسی علاقے میں جمعرات کے روز بھی دو خودکش بمبار لڑکیوں نے دھماکے کر کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :