فتح جنگ ،معمولی تنازعہ جنونی شخص کی کلاشنکوف سے وحشیانہ فائرنگ، بیوی ،بھاوج،چچا کو قتل ،بھتیجے اور کزن کوشدید زخمی کر دیا، خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی، 4لاشیں ایک ہی گھر سے اٌٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک

اتوار 5 جولائی 2015 10:15

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء)فتح جنگ معمولی تنازعہ جنونی شخص کی کلاشنکوف سے وحشیانہ فائرنگ بیوی ،بھاوج،چچا کو قتل ،بھتیجے اور کزن کوشدید زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی 4لاشیں ایک ہی گھر سے اٌٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک،فتح جنگ کے گاؤں دوالہال کی آبادی ڈھوک نتھیں کے فضل داد ولد محمد صادق نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم دو بھائی ایک ہی حویلی میں رہائش پذیر ہیں میرا بھائی ریاض رات کو گھر آیا تو راستے میں گدھی باندھنے کی وجہ سے آگ بگولہ ہو گیا میں نے گدھی کو دوسری جگہ باندھ دیا اسی اثناء میں ریاض گھر سے کلاشنکوف اٌٹھا لایا میں دوڑ کر کمرے میں چلا گیا ریاض نے مجھ پر فائر کیئے جو مجھے نہ لگے میری بیوی شاہین اختر اور بیٹا رمضان سامنے آئے تو ریاض نے ان پر فائرنگ شروع کر دی گولیا ں لگنے سے میری بیوی شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ملزم ریاض کی بیوی فوزیہ فائرنگ کی آواز سن کر دوڑی تو ریاض نے اسے بھی پکڑ کر حویلی سے باہر نکال کر گولیاں مارکر قتل کر دیا فضل داد نے بتایا کہ بیوی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد ملزم ریاض چچا منور خان کے گھر گیا اور اس پر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جو موقع پر جاں بحق ہو گیا چچا کا بیٹا بشارت سامنے آیا تو ریاض نے اس کو بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کر کے پھر گدھی کو فائرنگ کر کے مار دیا محمد رمضان نے بتایا کہ اس کے بعد ریاض کلاشنکوف لیکر گھومتا رہا پولیس کا موقع پر پہنچ جانے کے بعد پولیس نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس کو دھمکی دی کہ آگے جو کوئی بھی آیا تو میں اس کو اڑا دوں گا اور کچھ دیر بعد ہی اسی کلاشنکوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی قتل ہونے والوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے پورسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے جبکہ شدید زخمی بشارت کو ہولی فیملی راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ایک ہی گھر سے چار لاشیں اٌٹھنے پر علاقے کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار تھی ۔

متعلقہ عنوان :