یاسر شاہ نے 85سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ، آسٹریلیا کے لیگ اسپنر کلری گریمنٹ نے 1930ء میں دس ٹیسٹ میچوں میں 57وکٹیں حاصل کیں تھیں ، یاسر شاہ نے 59وکٹیں لے کر ریکارڈ بریک کیا

اتوار 5 جولائی 2015 09:09

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء)سری لنکا کیخلاف پہلی اننگزمیں پانچ وکٹیں لے کر پاکستان کے یاسرشاہ پہلے دس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے لیگ اسپنربن گئے.گذشتہ برس بائیس اکتوبرکوآسٹریلیا کیخلاف دبئی سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کااآغاز کرنے والے لیگ اسپنر یاسرشاہ نے پہلے دس ٹیسٹ میں شانداربولنگ کرا کے 85 برس پرانا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزتک 29 سالہ لیگ اسپنر کے وکٹوں کی تعداد 59 ہوگئی۔اس طرح انہوں آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنرکلری گریمٹ کا1930کاریکارڈ توڑدیا یے،گریمٹ نے پہلے دس ٹیسٹ میں ستاون وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاسرشاہ سری لنکا کے خلاف سیریزمیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولربھی بن گئے ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزتک ان کے وکٹوں کی تعدا دبائیس تک جاپہنچی ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ محمد آصف کی سترہ وکٹوں کا تھا جو انہوں نے2002 میں بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :