افغانستان‘ پولیس کارروائی میں اہم طالبان کمانڈر مارا گیا

اتوار 5 جولائی 2015 10:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) افغانستان میں پولیس کی کارروائی میں ایک اہم طالبان کمانڈر حاجی وزیر مارا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالماجد روزی نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر مغربی افغان صوبہ ہرات میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں دہشتگردی کے مبینہ منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ حملے میں اہم طالبان کمانڈر حاجی وزیر مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی وزیر ہرات اور ملحقہ علاقوں میں پانچ سو طالبان کی قیادت کر رہا تھا جبکہ اس کی ہلاکت طالبان کے لئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :