فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا ،نتیجے کا تناسب 76.69رہا ، مجموعی طور پر طالبات بازی لے گئیں

اتوار 5 جولائی 2015 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کر دیا ،نتیجے کا تناسب 76.69رہا ،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر فنی تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن تھے جنہوں نے بٹن دبا کر نتائج کو ڈکلیئرکیا ۔اس سال بھی مجموعی طور پر طالبات بازی لے گئیں،سائنس گرو پ میں اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ایف ایٹ فور اسلام آباد کے سعود طارق بلغاری رول نمبر 102043نے 1035نمبر لے کر پہلی ،حمزہ آرمی سکول اینڈ کالج راولپنڈی اقدس حسین رول نمبر 159236نے 1032نمبر لے کر سیکنڈ ایچ آئی ٹی ای سی سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کی سمیعہ باسط رول نمبر 161385نے 1032نمبر لے کر بھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ آرمی سبلک سکول اینڈ کالج گرلز رینج روڈ ویسٹرج تھری راولپنڈی کی روحہ اشفاق رول نمبر 151911نے0 103نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول اینڈ فار گرلز 56اے دی مال پشاور کینٹ کی وجیہ عامررول نمبر 165048نے 1030نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔ہیومینٹریز گروپ میں وقار النساء نون گرلزہائر سکینڈری انسٹیٹیوٹ جہانگیر روڈ راولپنڈی کی صوفانہ شفیق رول نمبر185818نے 977نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس سترہ میل ایف اے اسلام آباد کے واجد علی رول نمبر 175048نے 953نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اسلام آباد ماڈل سکول فار گرز ایف سیون ٹو اسلام آباد کی سمیعہ ایمن رول نمبر 183446نے بھی 953نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انعام پبلک سکول ایبڈ گرلز کالج راولپنڈی کینٹ کی جویریہ فیاض رول نمبر 187428نے 951نمبر کے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔