کینیڈا،طیاروں میں دوبارہ ایندھن بھر نے والے عملے کی اچانک ہڑتال،ٹورنٹو ہوائی اڈے پر دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سینکڑوں ملتوی

اتوار 5 جولائی 2015 10:24

مونٹریال( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء)طیاروں میں دوبارہ ایندھن بھرنے کے ذمہ دار عملے کے ارکان کے اچانک ہڑتال پر جانے کے بعد گزشتہ روز ٹورنٹو کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سے آنے اور جانیوالی دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور سینکڑوں دوسری ملتوی کردی گئیں۔ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینلوں اور بورڈنگز کاؤنٹروں پر انتہائی تکلیف دہ مناظر دیکھنے میں آرہے تھے ، کئی پروازیں کئی گھنٹوں یا اس سے زیادہ دیر کے لئے مئوخر کردی گئیں جس کی وجہ سے کئی مسافروں کیلئے سفر کرنا تکلیف دہ ہو گیا ۔

ایئرپورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایئرکیریئر کنسورشیم کے فیول سروس پروائیڈرز کے ساتھ جاری مسائل کی وجہ سے آپریشنل درہم برہم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

فیول سروس پروائیڈرز کے محنت کشوں کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہونے کے پیش نظر طیاروں کی نقل و حرکت پر زبردست اثر پڑا ہے ، مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے (معیاری وقت2100) پر 185پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ کی ویب سائٹ نے اس کے بعد سے 30سے زائد اضافی منسوخیاں ظاہر کی ہیں ۔کنسولیڈیٹڈ ایوی ایشن فیولنگ آف ٹورنٹو کے ساتھ بعض کارکنوں نے اس کے ساتھ مراسم منقطع کرنے کے بعد سے ایئرلائن کے کنسورشیم کی طرف سے کیے جانیوالے ایک فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر اچانک ہڑتال کردی۔گریٹر ٹورنٹو ایئرپورٹس اتھارٹی کے صدر اور سی ای او ہاورڈ انگ نے طرفین پر زوردیا ہے کہ وہ کوئی سمجھوتہ کرلیں ۔

انگ نے کہا کہ ہماری توجہ اس امر پر ہے کہ یقنی بنایا جائے جو مسافر اس پریشانی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ، کو ضروریات فراہم کی جائیں اور ان کی پروازوں کے سٹیٹس کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایئرکیریئر کنسورشیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اپنے فیول سروس پروائیڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں ۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف مشینیسٹ اینڈ ایروسپیس ورکرز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئر کینیڈا اور ویسٹ جیٹ کی قیادت میں ایک ایئرلائن کنسورشیم مونٹریال میں ٹوڈیو انٹرنیشنل اور ٹورنٹو میں پیئرسن دونوں ہوائی اڈوں پر اینر کی فراہمی کے لئے کنسولیڈیٹڈ ایوی ایشن کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا ۔کنسورشیم نے پہلے ہی دوسرے فیول پروائیڈرز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے آئی اے ایم کے تین سو سے زائد ارکان روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :