مالی،سیکورٹی فورسز نے 20 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 16 جولائی 2015 08:52

بامیکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)مالی کی سیکورٹی فورسز نے بیس مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جن میں دو فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ بیس مشتبہ افراد کو سرحدی علاقے زیگووا سے گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق مالی موریشس اور فرانس سے ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ان تمام افراد کو تحقیقات کیلئے دارالحکومت بامیکو بھیج دیا گیا ہے