پشاور، خودکو سینئر جج ظاہر کرنے والے نوسرباز گرفتار،ملزم سرکاری افسران کو بلیک میل کرکے غیر قانونی کام کرواتا تھا

جمعرات 16 جولائی 2015 08:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے خودکو پشاور ہائی کورٹ کا سینئر جج ظاہر کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم سرکاری افسران کو بلیک میل کرکے غیر قانونی کام کرواتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز کمال آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کمال آفریدی گزشتہ ایک سال سے سرکاری افسران کو خود کو پشاور ہائیکورٹ کا جج ظاہر کرکے پریشان کرتا تھا اور بلیک میل کرکے اپنے بیشتر غیر قانونی کام کرواتا تھا۔سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم کے خلاف کارروائی کی اور بدھ کے روز اس کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے اور دوران تفتیش ملزم کمال آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس واقعے سے قبل بھی جعلسازی میں ملوث رہا ہے اور ایبٹ آباد کے تھانہ کیبنٹ میں بھی اس پر ایک مقدمہ درج ہے جس میں وہ اشتہاری ملزم ہے اور کافی عرصے سے مفرور ہے،گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جاری ہے

متعلقہ عنوان :