افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا حامی ہو ں ، ملاعمر،مذ اکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے، پیغام

جمعرات 16 جولائی 2015 08:55

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء ) طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملا عمر نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک جاری پیغام میں افغانستان امن مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ملا عمر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں امن عمل کی کوششوں کو جاری رکھنے اور اعتماد سازی کی فضاء پیدا کرنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ مذاکرات میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔