پنجاب یونیورسٹی کی جامع مسجد میں تمام مکاتب فکرکے علماء کی بڑی تعداد کی جامعہ اشرفیہ کے خطیب مولانا فضل الرحیم کی امامت میں گزشتہ روز نماز ظہر کی ادائیگی،مسلمان خواہ کسی بھی فرقہ سے یا مسلک سے تعلق رکھتا ہو اسکا ایک خدا‘ ایک رسول ‘ایک کعبہ اور ایک کتاب پر ایمان ہے اور ان کے درمیان فرقہ واریت کوئی معنی نہیں رکھتی

جمعرات 16 جولائی 2015 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں پنجاب یونیورسٹی کی جامع مسجد میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علماء کی بڑی تعداد نے جامعہ اشرفیہ کے خطیب مولانا فضل الرحیم کی امامت میں گزشتہ روز نماز ظہر ادا کی ۔ نماز ظہر میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کے علاوہ صحافت‘ حکومت‘ سیاست‘ حکمت‘ وکالت غرضیکہ تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک امام کی امامت میں نماز ظہر ادا کرکے اتحاد امت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پنجاب یونیورسٹی کی جامع مسجد میں تمام مکاتب فکر اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس کا عملی مظاہرہ کیا۔ نماز ظہر کی ادائیگی کیلئے ہر خاص وعام کو دعوت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات کے پیش نظر پوری قوم کا اپنے درمیان پیدا ہونیوالے فرقہ وارانہ فاصلوں کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا روح پرور منظر نے ساری دنیا کو ایک کھلا پیغام دیا ہے کہ مسلمان خواہ کسی بھی فرقہ سے یا مسلک سے تعلق رکھتا ہو اسکا ایک خدا‘ ایک رسول ‘ایک کعبہ اور ایک کتاب پر ایمان ہے اور ان کے درمیان فرقہ واریت کوئی معنی نہیں رکھتی۔

پنجاب یونیورسٹی کی مسجد میں ادا کی جانیوالی نماز ظہر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز ظہر میں پولیس افسران واہلکاروں کے علاوہ وکلاء برادری‘ صحافی برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اکٹھے نماز ظہر ادا کی۔ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد نے جامعہ اشرفیہ کے خطیب نے ملک کی سلامتی اور قومی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :