پالی کیلے،سری لنکانے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 2وکٹوں سے شکست دیدی،5میچوں کی سیریز1-1سے برابر، کوشال پریرا68رنزکی شانداراننگزکھیل کرمین آف دی میچ قرارپائے

جمعرات 16 جولائی 2015 08:21

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)سری لنکانے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 2وکٹوں سے شکست دیکر5میچوں کی سیریز1-1سے برابرکردی ،یہ پریرا68رنزکی شانداراننگزکھیل کرمین آف دی میچ قرارپائے ،پالی کیلے میں پاک سری لنکاسیریزکے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 50اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر287رنزبنائے ،پاکستان کی جانب سے اظہرعلی79،شعیب ملک 51،محمدرضوان52احمدشہزاد30اورانورعلی29رنزکے ساتھ نمایاں رہے ،سری لنکاکی جانب سے ستھ ملنگااورپتھیرانانے 2،2جبکہ میتھیوزسری وردھنااوردلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،288رنزکے تعاقب میں سری لنکانے انتہائی محتاط آغازکیااوراوپنرزنے92رنزکی شاندارشراکت قائم کی ،سری لنکانے مقررہ ہدف48.1اوورمیں8وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،سری لنکاکے پریرا68دلشان 47،پتھیرانا33،تھرنگا28،چندی مل48،سری وودھنا26اورتیسراپریرا15رنزبناکرنمایاں رہے ،پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 3،محمدحفیظ نے 2جبکہ محمدعرفان اورانورعلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،میچ میں بہترین کارکردگی پرپریراکومین آف دی میچ قراردیاگیا

متعلقہ عنوان :