پی سی بی نے ملک بھر سے ایل جی سپر سپیڈ سٹار تلاش کرنے کی مہم کا اعلان کردیا، مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم باصلاحیت باؤلروں کو تربیت دینگے

جمعرات 16 جولائی 2015 08:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایل جی سپر سپیڈ سٹار کی ملک بھر میں تلاش کیلئے خصوصی مہم شروع کر دی ہے۔ جو23جولائی سے شروع ہوگئی ۔ جس میں تیز رفتار اور باصلاحیت فاسٹ باؤلروں کی کھوج لگائی جائیگی۔ اس ضمن میں پانچ شہروں میں سابق فاسٹ باؤلر ٹرائلز لینگے۔ ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے باصلاحیت باؤلروں کو کراچی میں عظیم سابق باؤلر وسیم اکرم تربیت دینگے جنکی معاونت سابق باؤلرز کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی سی بی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم‘ پی سی بی گیم ڈویلپمنٹ کے سربراہ علی ضیاء اور ایل جی الیکٹرونکس کے کاشف نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ اس مہم کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائیگا کہ فاسٹ باؤلر کا قد6فٹ اور اس کی رفتار تیز ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

اس کو منتخب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سپر سپیڈ سٹار کے پروگرام کو دو فیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں اوپن ٹرائلز برائے باؤلرز ہونگے۔ اس ضمن میں پی سی بی ٹرائلز لینے کیلئے کوچز کو تعینات کرے گا۔شیڈول کے مطابق پہلے پانچ شہروں میں ٹرائلز منعقد ہونگے جن میں23جولائی کو پشاور‘ 27جولائی کو میرپور سٹیڈیم میرپور میں‘29جولائی کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان‘30جولائی کو سکھر کرکٹ گراؤنڈ سکھر میں جبکہ 30جولائی کو ہی بگٹی کرکٹ سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہونگے۔

اوپن ٹرائلز سے منتخب ہونے والے فاسٹ باؤلروں کو شارٹ لسٹ کیاجائیگا اور اس کے بعد انکو دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی میں لگائے جانیوالے 12روزہ کیمپ میں تربیت دی جائیگی۔ اس دوران انکو سکلز میں اضافہ ‘ سٹیمنا بڑھانے اور دیگر کرکٹ کے رموز کی ٹریننگ دی جائیگی۔ ٹریننگ میں ٹاپ پر آنیوالے کھلاڑیوں میں 3لاکھ روپے بطور کیش ایورز تقسیم کیے جائینگے۔

اس موقعہ پر پی سی بی کے چیئرمین شہریار ایم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان باصلاحیت باؤلروں کیلئے آگے بڑھنے کا یہ نادر موقع ہے۔ ملک کے عظیم باؤلر وسیم اکر م ہمارے نوجوانوں کو تربیت دینے کے مشتاق ہیں اور ہم بے چینی سے انکا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آکر ہماری اکیڈمی کو رونق بخشیں۔ انہوں نے ایل جی کاپی سی بی کی معاونت پر دلی طورپر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :