حکومت نے چینی کی برآمدپرپابندی عائدکردی

جمعرات 16 جولائی 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)حکومت نے چینی کی برآمدپرپابندی عائدکردی ،فیصلہ ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کومتوازن رکھنے کیلئے کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے ملک میں شوگرملزمافیاکی جانب سے چینی کی قیمتوں میں روزبروزاضافے کوروکنے کیلئے چینی کی برآمدپرپابندی عائدکردی ،واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں چینی کی وافرسٹاک کے پیش نظرچینی کی برآمدکی اجازت دی تھی ،جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شوگرملزمالکان نے ملکی سطح پراورچینی کی قیمتوں میں اضافے کرناشروع کردیا،رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت58تھی جوبڑھ کر66تک پہنچ گئی اوراس میں مزیداضافے کاخدشہ تھاجس پرحکومت نے چینی کی برآمدپرمکمل پابندی عائدکردی ہے