انڈونیشیا: ڈیوس کپ،پاکستان سیمی فائنل میں انڈونیشیا کیخلاف ڈبلزایونٹ ہارگیا، شکست کے باوجود پاکستان کوٹائی میں دوایک سے برتری حاصل

جمعرات 16 جولائی 2015 08:24

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء) پاکستان ڈیوس کپ ٹینس گروپ ٹوسیمی فائنل میں انڈونیشیا کیخلاف ڈبلزایونٹ ہارگیا، شکست کے باوجود پاکستان کوٹائی میں دوایک سے برتری حاصل ہے،جکارتہ میں پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوسیمی فائنل ٹائی میں دوسرے روزڈبلزمیچ کھیلا گیا، عقیل خان اورمحمد عابد پرمشتمل پاکستانی جوڑی نے حریف پئیرکا ڈٹ کرمقابلہ کیا، ڈیوڈ سوسانتو اورتری جاتی پرمشتمل انڈونیشین جوڑی نے پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک کوپہلی فتح دلادی، ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں انڈونیشیا نے چارچھ، سات پانچ، چھ تین، تین چھ اورچھ تین کے اسکورسے کامیابی حاصل کی، شکست کے باوجود پاکستان کوٹائی میں دوایک کی برتری حاصل ہے، پاکستان تیسرے روزایک ریورس سنگلزجیت کرگروپ ٹوفائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :