کراچی، الطاف حسین، روف صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے 17 رہنماوں کے خلاف چھ تھانوں میں مقدمات درج

جمعرات 16 جولائی 2015 08:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)پاک فوج کے خلاف تقریر پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، روف صدیقی سمیت 17 رہنماوں کے خلاف کراچی کے 6پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔مقدمات میں انسداد دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمات ، گڈاپ سٹی ، سچل ، ملیر کینٹ ، اسٹیل ٹاؤن ، سکھن اور بن قاسم ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فوج کے خلاف تقریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر کراچی میں بھی الطاف حسین سمیت پارٹی کے 17 رہنماوں کے خلاف 6 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔مقدمے میں120/A-B ، 121 ،122،123،123/A،109PPC، انسداد دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں الطاف حسین کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے اراکین اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔