امریکی پولیس افسرکا بیٹا داعش سے روابط کے الزام میں گرفتار

جمعرات 16 جولائی 2015 08:54

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء ) امریکی پولیس اہلکار کے ذہنی طور پر بیمار بیٹے کو دہشت گردی کے واقعے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس افسر کا بیٹا شراب نوشی کے الزام میں پہلے ہی زیرِنگرانی تھا۔الیگزنڈر سیکولو جسے علی الامریکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے امریکی یومِ آزادی پر شمال مشرقی ریاست میسا چیوٹس سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی ذرائع کے مطابق اسے مبینہ طور پر چار ہتھیاروں کی وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں دو رائفلز اور دو پسٹلز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کہ وقت ملزم کی کمرمیں خنجر بھی بندھا تھا۔انہوں نے ملزم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے روابط داعش سے ہیں اور وہ ایک کالج میں حملہ کرکے اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے والے تھے۔عدالتی کاغذات کے مطابق ملزم نے ایک پریش ککر بھی خریدا تھا اور مبینہ طور پر وہ 2013 میں بوسٹن میراتھون قسم کا دھماکہ کرنا چاہتا تھا

متعلقہ عنوان :