اولمپکس میں ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ،تحقیقات کا مرحلہ مکمل، محمد عرفان،رضوان سنئیر اور توثیق احمد نے پیش ہوکر بیانات ریکارڈ کرائے جبکہ شفقت رسول عدم دستیابی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے،عیدالفطر کے بعد دوسر ے مرحلے میں سلیکٹرز،ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ فیڈریشن حکام کو بھی طلب کیا جائیگا

جمعرات 16 جولائی 2015 08:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء ) اولمپکس سے باہر ہونے کی تحقیقات کا پہلا مرحلہ لاہور میں مکمل ہوگیا،عیدالفطر کے بعد دوسر ے مرحلے میں سلیکٹرز،ٹیم مینجمینٹ کے علاوہ فیڈریشن حکام کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کی تحقیقاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس کے روبرو طلب کئے گئے چار میں سے تین کھلاڑی محمد عرفان،رضوان سنئیر اور توثیق احمد نے پیش ہوکر بیانات ریکارڈ کرائے جبکہ شفقت رسول عدم دستیابی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے۔

کمیٹی کے رکن شاہد علی خان کے مطابق عیدالفطر کے بعد ہونیوالے دوسرے مرحلے میں چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی اور مینجر کم ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائیگا۔سنئیر پلئیرشفقت رسول،سلیکٹرز،ٹیم مینجمنٹ اورفیڈریشن حکام کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔شاہد علی خان نے بتایا کہ کمیٹی شکست کے حقائق اور قومی کھیل ہاکی کو بچانے کیلئے سفارشات پر مشتمل رپورٹ تیار کرکے فیڈریشن کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :