عدن کا ہوائی اڈا دوبارہ کھل گیا، سعودی فوجی طیارے کی آمد

جمعرات 23 جولائی 2015 09:12

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو چار ماہ کے بعد دوبارہ پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سعودی عرب کا ایک فوجی طیارہ گزشتہ روز اس ہوائی اڈے پرسب سے پہلے اْترا ہے۔

(جاری ہے)

یمن کے ٹرانسپورٹ کے وزیر بدرمحمد باسلمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''یہ ہوائی اڈے پر سرگرمیوں کا آغاز ہے''۔سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے وفادار جنگجووٴں اور فوجیوں نے گذشتہ ہفتے حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد اس ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ کیا تھا۔