روس،بس حادثے میں 11افراد ہلاک،28زخمی

جمعرات 23 جولائی 2015 09:13

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)سائبرین شہر کراسنویارسک کے نزدیک بدھ کے روز ایک بس حادثے میں 11افراد ہلاک اور28زخمی ہوگئے،یہ بات پولیس نے کہی۔حادثہ جو کہ شہر سے44میل مغرب میں پیش آیا،کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

علاقائی گورنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک روزہ سوگ کا حکم جاری کیا ہے،روس میں سڑکوں کے حوالے سے حفاظتی ریکارڈ مایوس کن ہے،اس کی وجہ خستہ حال سڑکیں اور خراب ڈرائیونگ ہے۔2014ء میں ٹریفک حادثات میں تقریباً27000افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :